20 مئی 2014 - 11:31
2014ء کے بعد بھی 8000 سے 12000 غیر ملکی فوجی افغانستان میں رہیں گے، نیٹو

نیٹو سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز اپاتھورائی کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آٹھ سے بارہ ہزار نیٹو کے اہلکار 2014ء کے بعد بھی بدستور افغانستان میں رہیں گے۔

ابنا: وسطی ایشیائی امور کے لئے نیٹو سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز اپاتھورائی نے کہا ہے کہ 2014ء کے بعد بھی آٹھ ہزار غیر ملکی فوجی افغانستان میں رہیں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسطی ایشیائی امور کے لئے نیٹو سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز اپاتھورائی نے کہا کہ آٹھ سے بارہ ہزار نیٹو کے اہلکار 2014ء کے بعد بھی بدستور افغانستان میں رہیں گے۔

.......

/169